
سمرکیمپس 12اگست تک جاری رہیں گے
لاہور(خبر نگار)
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 14کھیلوں کے سمر کیمپس 2023شروع ہوگئے
سمرکیمپس 12اگست تک جاری رہیں گے، تمام سمر کیمپس نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں لگائے گئے ہیں جس میں ہزاروں بچے اور بچیاں حصہ لے رہی ہیں
پہلے روزکوچز نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی،کھلاڑیوں نے فٹنس کیلئے ایکسرسائز بھی کی، خواتین کے لئے یوگا،سیلف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس کے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں
سمر کیمپس کے انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب
سمر کیمپس میں کھلاڑی اپنے کھیل کو بہتر بنائیں، کوالیفائیڈکوچز کی تربیت سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ڈاکٹر آصف طفیل







