سٹیکھیل

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام انڈر8اور انڈر14کھلاڑیوں کیسمرکیمپس 12اگست تک جاری رہیں گے

لاہور(خبر نگار) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 14کھیلوں کے سمر کیمپس 2023شروع ہوگئے ہیں،انڈر8اور انڈر14کھلاڑیوں کیسمرکیمپس 12اگست تک جاری رہیں گے، تمام سمر کیمپس نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں لگائے گئے ہیں جس میں ہزاروں بچے اور بچیاں حصہ لے رہی ہیں،کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں،پہلے روزکوچز نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی،کھلاڑیوں نے فٹنس کیلئے ایکسرسائز بھی کی،ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر نے سمر کیمپش کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی تربیت کا معائنہ کیا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمر کیمپس کے انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ سمر کیمپس میں کھلاڑی اپنے کھیل کو بہتر بنائیں، کوالیفائیڈکوچز کی تربیت سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوگی، سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے ایسے اقدامات اٹھا رہے گا، سمر کیمپس 2023ء اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹبال، ہاکی، ٹیبل ٹینس،لان ٹینس، سیلف ڈیفنس، تائی کوانڈو، ووشو،کراٹے، جمناسٹک اور سوئمنگ کے شروع کئے گئے ہیں جبکہ خواتین کیلئے سیلف ڈیفنس، یوگا اور فزیکل فٹنس کے خصوصی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button