پاکستانجرم و سزاسٹی

نارویجن ایمبیسی کے قونصلر نارڈک پولیس لائزون آفیسرمسٹر پِرمارٹن بجرٹن کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ

آئی جی پنجاب نے نارویجن پولیس آفیسر کو غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی پنجاب پولیس کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے غیر ملکی وفد کو پنجاب پولیس کے ڈیش بورڈ کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔

لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس انسداد جرائم اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کے استعمال کو فروغ اور تقویت دے رہی ہے اورجدید ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال سے پولیس انویسٹی گیشن سسٹم کو اپ گریڈ اور مزید فعال کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبہ میں آنے والے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے تسلسل میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ صوبہ بھر میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے فرائض جانفشانی سے سر انجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سماجی مشکلات کے شکار شہریوں کیلئے صوبہ بھر میں تحفظ سنٹرز فعال کئے گئے ہیں جہاں ٹرانسجینڈرز، بے گھر بچوں، صنفی جرائم کی شکار خواتین اور سپیشل افراد کی مدد، بحالی اورراہنمائی کیلئے ترجیحی اقدامات یقینی بنائے جار ہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں نارویجن ایمبیسی کے قونصلر نارڈک پولیس لائزون آفیسرمسٹر پِرمارٹن بجرٹن سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔ مسٹر پِرمارٹن بجرٹن (Mr. Per Martin Bjartan) اورایڈوائزر صغیر افضل نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔دوران ملاقات انفارمیشن شئیرنگ، دوطرفہ تعاون میں اضافہ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے نارویجن پولیس آفیسر کو غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی پنجاب پولیس کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے غیر ملکی وفد کو پنجاب پولیس کے ڈیش بورڈ کی ورکنگ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیش بورڈ پر پنجاب پولیس کے تمام سافٹ وئیرز، ایپلی کیشنز اور پیشہ ورانہ امورکی براہ راست مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ اس موقع پر پولیس فورس کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب اور وفد کے سربراہ کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ اور ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس بھی دوران ملاقات موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button