وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ ہیں، بلاول کو شاید ٹھیک سے بریف نہیں کیا جا رہا، شاہدخاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، وہ کبھی ن لیگ سے جدا ہیں نہ پارٹی ان سے جدا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ناراضگی کا اظہار کر کے وزیراعظم شہباز شریف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فنڈز نہیں ملے تو بجٹ منظور نہیں ہونے دینگے وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں، ہمارے مسائل حل ہونگے تو آگے بڑھیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم یف سے مذاکرات اہم موڑ پر ہیں، اتحادی اس طرح کی بات کریں تو ناقابل فہم ہے۔