محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن نے لاہور میں قائم کردہ مویشی منڈیوں کا تفصیلی دورہ کیا
لاہور (خبر نگار)محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر اقبال شاہد نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور ڈویژن لاہور ڈاکٹر کنور محمد نعیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور ڈاکٹر محمد زبیر باری اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل رائیونڈ ڈاکٹر محمد مدثر ندیم کے ہمراہ لاہور میں قائم کردہ مویشی منڈیوں کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے جانوروں کو چچڑوں سے بچانے کے لیے قائم کردہ چیک پوسٹوں کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے تمام سٹاف کی حاضری، ضروری ادویات کی وافر مقدار میں دستیابی اور منڈی کے حوالے سے ضروری اقدامات کا بغور جائزہ لیا اور محکمہ کے تمام عملے کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ قیمتی جانوروں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
اس دورے کے دوران انہوں نے شاہ پور کانجراں میں قائم کردہ مویشی منڈی کے علاوہ این ایف سی بحریہ ٹاؤن ایل ڈی اے ایوینیو ون اور پائین ایونیو مویشی منڈیوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت جاری کیں کہ جانوروں کے بروقت علاج معالجے کے سلسلے میں کسی قسم کی لاپروائی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشن میںنجرز کو بھی ہدایات جاری کیں کہ صفائی اور صاف پانی کے مناسب اور بروقت انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
Uterine fibroids are pregnant cronadyn vs priligy