جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے شہدا پولیس کے ورثا کی ویلفیئر کے اقدامات جاری،

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق نے شہید کانسٹیبل وقاص عظیم کی بیوہ کو نئے گھر کی چابیاں دیں،

شہید کانسٹیبل وقاص عظیم نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپریل 2021 میں جام شہادت نوش کیا،

لاہور (خبرنگار، کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہدائے پولیس کے ورثاء کی ویلفیئر کے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق نے شہید کانسٹیبل وقاص عظیم کی بیوہ کو نئے گھر کی چابیاں دے دی ہیں۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق نے شہید کی بیوہ حمیرا ارشد کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا، شہید کی بیوہ کا بھائی فرمان ارشد، 02 سالہ بیٹی فاطمہ وقاص اور 01 سالہ بیٹا ارحم بن وقاص بھی موقع پر موجود تھے، شہید کانسٹیبل وقاص عظیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپریل 2021 میں جام شہادت نوش کیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہداء کی فیملی کی کفالت اور دیکھ بھال محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، وقاص عظیم شہید کے بچوں کا اعلیٰ تعلیم کے لیے بہترین درسگاہوں میں داخلہ یقینی بنائیں گے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کی تاریخ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر جانبازوں سے بھری پڑی ہے، مستقبل میں بھی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے فریضے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button