مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اس موقع پر لیگی نائب صدر نے وفد کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نےمریم نوازکی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف نےہمیشہ بلوچستان کی ترقی کیلئےکام کیاہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔