پاکستانٹیکنالوجیسٹی

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوی بورڈ کے زیر انتظام ای خدمت مراکز میں عوام کی سہولت کے لئے ایک اور نئی سروس متعارف

پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کی سستی ہاوسنگ سکیمز کی منظوری آن لائن ہوگی

لاہور (خبر نگار)
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوی بورڈ کے زیر انتظام ای خدمت مراکز میں عوام کی سہولت کے لئے ایک اور نئی سروس متعارف،، پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کی سستی ہاوسنگ سکیمز کی منظوری آن لائن ہوگی، پورٹل متعارف کروادیاگیا۔
پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیجیٹل سروسز ونگ کے زیر انتظام چلنے والے ای خدمت مراکز میں عوام کو ایک چھت تلےمختلف محکموں سے متعلقہ اہم سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم اب عوام کی ضرورت اور سہولت کے پیش نظر پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کی سستی ہاوسنگ سکیمز کی منظوری کیلئے بھی آن لائن پورٹل متعارف کروادیاگیاہے۔اس پورٹل کے ذریعے کوئی بھی شخص رجسٹریشن کے بعد تمام متعلقہ دستاویزات آن لائن ہی اپلوڈ کرکےہاوسنگ سکیم کی منظوری کیلئے اپلائی کرسکتا ہے۔ تمام ضروری کارروائی اور کاغذات کی چھان بین مکمل کرنے کے بعد صارف کو بغیر کسی تاخیر کے مقررہ مدت میں منظوری دی جائے گی،،اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز ونگ محمد وسیم بھٹی کا کہنا ہے کہ اس پورٹل سے صارف کو اب سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور سستی ہاوسنگ سکیم کی منظوری کا تمام عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ کرپشن مافیا کے خاتمے میں بھی مدد ملی گی،، واضح رہے کہ پی آئی ٹی بی کا گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز ونگ اس سے قبل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے بھی ای خدمت مراکز میں یہ سروس فراہم کررہاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button