پاکستانسٹیسیاستصحت

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کاگنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ

صوبائی وزیر صحت نے گنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا

گنگارام ہسپتال کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیں گے، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عامر سلیم ودیگر فیکلٹی ممبران ہمراہ تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایم ایس نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔بعدازاں نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ گنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی کے حالات قدرے بہتر ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے دورے کررہے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب کابینہ عوام کی بہتری کیلئے سو فیصد نیک نیتی کے ساتھ کام کررہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں کوتاہیوں کی نشاندہی کرکے مریضوں کیلئے بہتری لائیں گے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ایم ایس حضرات ذمہ داری کا احساس کریں اور مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریض کو کوئی مشکل نہیں آنی چاہئیے۔عوام کے ٹیکسوں کے ساتھ یہ سرکاری ہسپتال چل رہے ہیں۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پی جی آرز کیلئے میل ہوسٹل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ مریضوں کو سہولت دینے کی خاطر اگر ایم ایس کے کمرے کا اے سی وارڈ میں لگانا پڑے تو لگا دیں گے۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ مریضوں کا بہتر علاج ہماری اولین ترجیح ہے۔ محنت کرنے والا ایم ایس ہی ہسپتال میں رہے گا۔ تمام ایم ایس حضرات کو روزانہ اپنے ہسپتال کا شام کے وقت دورہ لازمی کرنے کا پابند کررہے ہیں۔گنگارام ہسپتال کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ گنگارام ہسپتال میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button