الحمراء کا ماحول بچوں کوآرٹ سیکھانے کے لئے آئیڈل ہے۔والدین کے تاثرات
لاہور (خبرنگار)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد سلیم ساگر نے کہا ہے کہ بچوں کی تخلیقی و تعمیری صلاحیتوں کو اُجاگر کر کے انکے مستقبل کوشاندار بنیادیں فراہم کررہے ہیں،سمر کیمپ میں شرکت کرنے والے بچوں کا جوش و خروش دیدنی ہے،بچوں کے لئے ڈرائنگ کی تعلیم وتربیت بذریعہ فن ٗنہایت دلچسپی کا باعث ہے۔ورکشاپ کے پہلے روز الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں جاری سمر کیمپ کلاسز میں ایگزی بیشن آفیسر وآرٹسٹ بابر مصطفی بچوں کو ڈرائنگ سکھائی ،ایک ماہ جاری رہنے والے سمر کیمپ میں تجربہ کار اساتذہ بچوں کو ڈرائنگ سکھائیں گے۔ورکشاپ کے پہلے روز بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ سمر کیمپ میں نہایت خوشگوار موڈ میں شرکت کی۔سمر کیمپ میں شرکت کرنے والے بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ الحمراء کا ماحول بچوں کوآرٹ سیکھانے کے لئے آئیڈل ہے۔الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ٗ کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں الحمراء ڈرئنگ سمر کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گااور بچوں کو ڈرائنگ کی بنیادی مہارتوں سے بھرپور انداز میں آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے الحمراء مال کمپلیکس پر بھی رقص ، گلوکاری و تھیٹر کی اصناف میں بچوں کے لئے سمر کیمپ کا آغاز بھی 10جولائی سے کیا جا رہا ہے۔