ذرائع کے مطابق نوازشریف اور آصف علی زرداری کے ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق ہوگیا اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھِی اہم معاملات طے پا گئے۔
دونوں بڑی جماعت کے سربراہوں کی دبئی ملاقات چارٹر آف ڈیموکریسی کا تسلسل تھی۔
وفاق میں نگران سیٹ اپ میں ن لیگ کے تجویز کردہ افراد کی تعداد زیادہ ہوگی جبکہ پیپلزپارٹی اور دیگرجماعتوں کی نمائندگی تناسب کے حساب سے ہوں گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ اپریل2022میں عوام نےہمیں حکومت چلانے کی ذمہ داری سونپی تھی، ہم اگست 2023 میں یہ ذمہ داری نگراں حکومت کےسپرد کردیں گے۔