کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 78 پیسے اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر283 روپے 4 پیسے کااور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے کا ہوگیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت ادائیگیوں کے باعث روپے کے اوپر دباؤ آیا ہوا ہے، جلد ہی روپے کی بحالی کے باعث ملک میں جلد پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔