سٹیسیاست

سمن آباد انڈرپاس کے کام میں تیزی/اضافی مشینری تعینات/جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اضافی مشینری اور لیبر تعینات کر دی گئی۔

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کی سمن آباد انڈر پاس کے متاثرین کو لینڈ ایکوزیشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے موقع پر خصوصی کاونٹر قائم کرنے کی ہدایت۔

لاہور(خبر نگار)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے حکم پر سمن آباد انڈر پاس کی نگرانی و تکمیل کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے سمن آباد انڈر پاس کا دورہ کیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈال اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عمر فاروق نے گزشتہ روز سمن آباد انڈر پاس کا دورہ کیا۔ٹیم نے انڈرپاس کے اطراف جاری کاموں و تعینات اضافی مشینری و عملے کا جائزہ لیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور چیف انجینئر ایل ڈی اے نے کمیٹی کے اراکین کو بریفنگ دی۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اضافی مشینری اور لیبر تعینات کر دی گئی۔انڈرپاس سے گلشن راوی کی جانب جانے والی بیڈ پر بھی اسفالٹ کا کام دن رات جاری ہے ۔ انڈرپاس سے منسلک سروس روڈز پر بھی کام
کو تیز کر دیا گیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اضافی مشینری اور لیبر تعینات کر دی گئی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ہر مرحلہ پر نیسپاک ٹیم کی طرف سے کوالٹی رپورٹ حاصل کی گئی۔ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا, انڈرپاس پر جاری کام کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے سمن آباد انڈر پاس کے متاثرین کو لینڈ ایکوزیشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے سائٹ پر خصوصی کاونٹر قائم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ، ریونیو سٹاف اور ایل ڈی اے کے عملہ کو موقع پر کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت جاری کی۔اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد، پراجیکٹ ڈائریکٹر، نیسپاک انجینئرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button