پاکستانٹیکنالوجیسٹیسیاست

پی آئی ٹی بی کے زیر انتظام ای خدمت مراکز میں محکمہ پولیس سے متعلقہ چار نئی سروسز کا آغاز،،

گھریلو ملازمین کریکٹر سرٹیفیکیٹ ، گمشدہ کاغذات کی رپورٹ سمیت محکمہ پولیس سے متعلق اہم دستاویزات اب ای خدمت مراکز سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

لاہور (خبر نگار)
چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف کی ہدایت پر گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز ونگ کے زیر انتظام ای خدمت مراکز میں ایک چھت تلے مختلف سرکاری محکموں کی سروسز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم اب محکمہ پولیس کی مزید چار نئی سروسز بھی ای خدمت مراکز میں متعارف کروادی گئی ہیں۔ جن میں گھریلو ملازمین کریکٹر سرٹیفیکیٹ، گاڑی کے کاغذات کی تصدیق، گمشدہ کاغذات کی رپورٹ اور ایف آئی آر کی نقل کا اجرا شامل ہیں۔ اس سے قبل یہ سروسز صرف محکمہ پولیس کے خدمت مراکز پر فراہم کی جارہی تھیں تاہم اب یہ سروسز صوبے بھر میں پی آئی ٹی بی کے تمام تیرہ ای خدمت مراکز میں موجود ہونگی اور عوام اپنی ضرورت کے تحت ان سروسز سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز ونگ محمد وسیم بھٹی کا کہنا ہے کہ ای خدمت مرکز میں عوام کی سہولت کیلئے ایک چھت تلے 150 سے زائد سروسز مقررہ مدت میں فراہم کی جارہی ہیں جس سے کرپشن مافیا کا بھی خاتمہ ہوا ہے اور عوام کو بار بار دفاتر کے چکر بھی نہیں کاٹنے پڑتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button