سٹیک ہولڈرز نے فوڈ لائسنس،لیبلنگ،میڈیکل سکریننگ،چیکنگ نظام کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ پہلی دفعہ اعلی سطح پر کسی اتھارٹی نے اپنے سٹیک ہولڈرز کے مسائل سنے،جو کہ بہت خوش آئند ہے۔سٹیک ہولڈرز
لاہور (خبرنگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی سٹیک ہولڈرز کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔الحمراء آرٹ کونسل میں خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے پہلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کا مقصدفوڈ بزنسزکی بہتری اور آسانی کے لیے درپیش مسائل اور تجاویز سے نظام کو مزید موئثربنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ الحمراء آرٹ کونسل میں خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے پہلی پنجاب فوڈ اتھارٹی سٹیک ہولڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کا مقصدفوڈ بزنسزکی بہتری اور آسانی کے لیے درپیش مسائل اور تجاویز سے نظام کو مزید موئثربنانا ہے۔کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی معروف فوڈ کمپنیز اور فوڈ چینز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے فوڈ بزنس نمائندوں کے سوالات کے بھی جوابات دیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سٹیک ہولڈرز نے فوڈ لائسنس،لیبلنگ،میڈیکل سکریننگ،چیکنگ نظام کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔پروڈکٹ لیبلز اور فوڈ لائسنس جاری کرنے کے عمل کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔راجہ جہانگیر انور کا مزید کہنا تھا کہ استعمال شدہ تیل اور آرپیٹ پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ استعمال شدہ تیل دودھ اورپانی کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے الگ ڈائریکوریٹس بنا دی گئیں ہیں۔مزید برآں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کہنا تھا کہ کانفرنس میں سٹیک ہولڈرز کی بھرپور شرکت قابل تعریف ہے۔سٹیک ہولڈرز کانفرنس باقاعدگی سے ہر تین ماہ بعد منعقد کی جائے گی۔اس موقع ہر سٹیک ہولڈرز کاکہنا تھا کہ کانفرنس سے خوراک کا کاروبار کرنے والوں کو اتھارٹی کے سامنے اپنے مسائل رکھنے کا موقع ملا۔پہلی دفعہ اعلی سطح پر کسی اتھارٹی نے اپنے سٹیک ہولڈرز کے مسائل سنے،جو کہ بہت خوش آئند ہے۔