لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہوراور اس کے سب کمپسز میں طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباو طالبات نے شرکت کی۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات،سہولیات، سکالرشپ، سمسٹر کے قوائد و ضوابط، ہوسٹلز، سپورٹس او ر سٹوڈنٹس سو سائٹی کے متعلق خصوصی معلوماتی سٹالز لگائے گئے۔وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے رجسٹرار محمد آصف، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرزپروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر کے ہمراہ معلوماتی سٹالز کا دورہ کیا۔استقبالیہ تقریب کے اختتام پر نئے آنے والے طلبا و طالبات کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔
Related Articles
Check Also
Close