تعلیمدین و دنیاسٹی

لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ کی طرف سے قرآن حکیم کے مقاصد، پیغام اور اسکے تقاضے کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد

لاہور (خبر نگار)
لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ کی طرف سے قرآن حکیم کے مقاصد، پیغام اور اسکے تقاضے کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا
ڈائریکٹر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور مذہبی سکالر ڈاکٹر تنویرقاسم نے بطور مہمان سپیکر شرکت کی۔ ڈاکٹر تنویرقاسم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن فکر و عمل کی کتاب ہےاسےسمجھ کر پڑھنا ہی مطلوب ہے
ڈاکٹر تنویرقاسم کا کہنا تھا کہ قرآن کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خوداٹھا رکھا ہے ، دنیا کی کوئی طاقت اسے غیر محفوظ نہیں بنا سکتی ۔ قرآن کی آیات میں غور و فکر کرنا ہرمسلمان پر واجب ہے۔ جامعات میں قرآن فہمی کی کلاسز اور اسےنصاب کا حصہ بنانا قابل تحسین اقدام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عربی سے ناواقف تعلیم یافتہ افراد کو بھی قرآن سے جوڑنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے عقائد و اعمال کی اصلاح ہو، امت میں ایسے افراد کا ہونا بھی ضروری ہے جو مغربی تہذیب سے متاثر اور خود کو’ روشن خیال‘ تصور کرنے والے حلقوںسے اسلام اور اسلامی تہذیب کے خلاف اٹھنے والے اعتراضات کا جواب انھی کی زبان و اسلوب میں دے سکیں
سیمینار سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی جامعہ میں قرآن فہمی کو فروغ دینے کے لیے خصوصی کلاسز اور دروس کا اہتمام کررکھا ہے ،قرآن سے نصیحت اور عبرت حاصل کرنا بالکل آسان ہے، بس ضرورت ہے تو اس سلسلے میں نیک نیتی سے سعی اور جد و جہد کی، لیکن ہم لوگوں نے اسے مشکل بتاکرامت کے ایک بڑے طبقے کو قرآن سے دور کردیا۔ حالانکہ انسان اگر اخلاص کے ساتھ اور ہدایت کی طلب میں معنی پر غور و فکر کرتے ہوئے قرآن کا مطالعہ کرے تو اسے ضرور ہدایت ملے گی۔ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم عالم انسانیت پر نازل ہونے والی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ وہ نسخۂ کیمیا ہے، جس کے ذریعے انسان اپنے خالق حقیقی کی معرفت حاصل کرسکتا ہے۔سیمینار کے انعقاد پر وائس چانسلر اور ڈین نے شعبہ علوم اسلامیہ کی چیئرمین ڈاکٹر زاہدہ شبنم اور انکی ٹیم کی خدمات کو سراہا، آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر تنویرقاسم کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button