پاکستانتازہ ترینسیاستکاروبار

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے، وزیراعظم

سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کردیئے گئے، تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے خصوصی شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے 10 سال مکمل ہونے پر میں چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفینگ کی پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں۔

اس معاہدے کی بدولت آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں شعبہ توانائی، روڈ، انفرااسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہائیڈل پاور سیکٹر میں 25 ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری آئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخلے ہورہے ہیں، ہم سی پیک کا دوسرا مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button