سٹیصحت

مردہ مرغیوں کا سپلائر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں۔۔۔

لاہور شیخوپورہ روڈ پرٹرک کی چیکنگ،8 ہزار615 کلو مردہ مرغیاں تلف، مقدمہ درج

مردہ مرغیاں ٹرک میں چھپا کر گوشت تیار کرنے کے لیے سپلائی کی جا رہی تھیں۔پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عملدرآمدانتہائی لازم ہے۔ راجہ جہانگیر انور

لاہور (خبرنگار)مردہ مرغیوں کا سپلائر پکڑا گیا۔لاہور شیخوپورہ روڈ ٹرک کی چیکنگ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 8 ہزار615 کلو مردہ مرغیاں تلف کر دیں۔سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور شیخوپورہ روڈ ٹرک کی چیکنگ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 8 ہزار615 کلو مردہ مرغیاں تلف کر دیں۔سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کی لاہور شیخوپورہ روڈ پر ٹرک نمبر 2700-LES کی چیکنگ کرتے ہوئے مردہ مرغیاں برآمد کر لیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیاں ٹرک میں چھپا کر گوشت تیار کرنے کے لیے سپلائی کی جا رہی تھیں۔برآمد شدہ مردہ مرغیاں پھیپھڑوں،آنکھوں سمیت متعدد بیماریوں کا شکار پائی گئیں۔راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ قوائد و ضوابط کے مطابق مرغیوں کو سپلائی کرنے کے حوالے سے کوئی معلومات موجود نا پائی گئیں۔ گاڑی پر مردہ مرغیوں کی نقل و حمل کے حوالے سے کوئی برانڈنگ نہ کی گئی تھی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 8615 کلو مردہ مرغیاں تلف کر دیں۔ مزید برآں راجہ جہانگیر انورنے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر آصف نامی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔ مردہ مرغیوں کو استعمال معدہ، جگر اور آنتوں کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عملدرآمدانتہائی لازم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button