سٹیسیاست

وزیر اعلی محسن نقوی نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، پنجاب پبلک لائبریری کے ریڈنگ ہال کی تزئین و آرائش 5 روز میں مکمل

محسن نقوی کا لائبریری کا دورہ، ریڈنگ ہال کی تزئین و آرائش کا معائنہ،طلبا و طالبات سے ملاقات،لائبریری کو رات گئے تک اوپن رکھنے کا اعلان

تمام ریڈنگ رومز میں نئے اے سی لگانے کی ہدایت، پنجاب پبلک لائبریری کی مکمل تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت کا پلان طلبآپ نے جو وعدہ کیا وہ چند روز میں پورا کر دیا، طلبہ نے ریڈنگ ہال میں سہولتوں کی فراہمی پر وزیر اعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا

لاہور (خبرنگار)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا – طلبہ سے کئے گئے وعدے کے مطابق پنجاب پبلک لائبریری کے ریڈنگ ہال کی تزئین و آرائش 5 روز میں مکمل کر لی گئی-وزیر اعلی محسن نقوی نے چند روز قبل اپنے دورے کے دوران پنجاب پبلک لائبریری کے ریڈنگ ہال کی تزئین و آرائش کی ہدایت کی تھی- وزیر اعلی محسن نقوی نے آج پنجاب پبلک لائبریری کے دورے کے موقع پر لائبریری کے ریڈنگ ہال کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا-وزیراعلی محسن نقوی نے ریڈنگ ہال میں فراہم کردہ نئی سہولتوں کا جائزہ لیا اورریڈنگ ہال میں موجود طلبا و طالبات سے ملاقات کی-وزیر اعلی محسن نقوی نے لائبریری کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے طالبات کے ریڈنگ ہال کی بھی تزئین و آرائش کا اعلان کیااورطلباء کے مطالبے پر پنجاب پبلک لائبریری کو رات گئے تک
اوپن رکھنے کا اعلان کیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے طلباء اور طالبات کے لئے سی ایس ایس سمیت تمام مطلوبہ کتب لائبریری میں رکھنے کا اعلان کیا اور تمام ریڈنگ رومز میں نئے اے سی لگانے کی ہدایت کی-وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب پبلک لائبریری کی مکمل تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت کا پلان طلب کرلیا -طلباء نے ریڈنگ ہال میں سہولتوں کی فراہمی پر وزیر اعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا – طلباء نے وزیر اعلی محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو وعدہ کیا وہ چند روز میں پورا کر دیا۔وزیر اعلی محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریڈنگ ہال کے فرش کی مرمت اور بحالی، دیواروں پر وال پینلنگ اور رنگ و روغن کیا گیاہے-ریڈنگ ہال کی کھڑکیوں کو جدید طرز کے ونڈو بلائنڈ سے آراستہ کیا گیا -ریڈنگ ہال کا ایئرکنڈیشنڈ اور بجلی کی وائرنگ کو بھی از سر نو بحال کیا گیا ہے-طلبہ کے مطالعہ کیلئے مناسب روشنی کا اہتمام کرنے کے لئے لائٹنگ کی گئی ہے -ریڈنگ ہال میں نیا فرنیچر اور آرام دہ کرسیاں بھی فراہم کی گئی ہیں -صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹریز آرکائیو،خزانہ، ٹورازم، سی اینڈ ڈبلیو، ہائیر ایجوکیشن، اطلاعات، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور، ڈائریکٹر میوزیم، ڈی جی پبلک لائبریریز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button