سٹیسیاست

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت شہر میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس

شہر میں جاری منصوبوں کو وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت شہر میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔اجلاس میں اکبر چوک ، بیدیاں انڈرپاس اور شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی ۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوانے کہا کہ شہر میں جاری منصوبوں کو وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔تمام منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے، ہر شفٹ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ان میگا منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے جاری منصوبوں کے گرد ٹریفک مینجمنٹ پلان پر ہر صورت عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں شہر میں جاری سپورٹس کمپلیکس کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائن کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید ، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور نیسپاک کے نمائندہ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button