
کراچی میں مہنگی بجلی کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور احتجاجاً بجلی کے بل نذر آتش بھی کئے۔
لیاری میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیے۔
لاہور میں بھی شہری بجلی کی زائد قیمتوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، تاجر برادری بھی احتجاج کا حصہ رہی اور مختلف مارکیٹیں بند رہیں۔
مظاہرین کی جانب سے بلوں میں شامل اضافی ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔