
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جج نے ریماکس دئیے کہ ملزم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،ملزم کوجیل میں ہی رکھا جائے،30 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظورکرلی ۔تفصیلی فیصلہ کچھ دیرمیں جاری کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔