
بلاول بھٹو زرداری سے نثار احمد کھوڑو، مراد علی شاہ, شگفتہ جمانی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال، عوامی مسائل اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول نے کہا کہ ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات کے لیے تیار ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اور ذیلی تنظیمیں اپنا متحرک اور مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔
جمہوری نظام میں خواتین کی شمولیت کے بغیر انتخابات میں بہتر نتائج لانا آسان نہیں۔ یونین کونسل اور وارڈز کی سطح پر خالی رہ جانے والے پارٹی عہدوں کو بھی فی الفور پُر کرنے کی ہدایات دیں۔
مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین کو بتایا کہ سندھ کی سابقہ عوامی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی دی تھی مگر نگران حکومت نے سبسڈی روک دی ہے۔