جرم و سزاسٹیصحت

معیاری گوشت کی فراہمی،صوبہ بھر میں میٹ شاپس کی چیکنگ مہم

پنجاب بھر میں 2294 میٹ شاپس کی چیکنگ، ایک کی پروڈکشن بند

327 کو جرمانے عائد،312 کلو ناقص، غیر معیاری گوشت تلف1784 گوشت کی دوکانوں کو مزید بہتر کے لیے اصلاحی نوٹس جاریصوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کو ناقص خوراک کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔راجہ جہانگیر انور

لاہور (خبرنگار)معیاری گوشت کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں میٹ شاپس کی چیکنگ مہم مکمل۔پنجاب بھر میں 2294 میٹ شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ایک شاپ کی پروڈکشن بندجبکہ327 کو جرمانے عائد کرتے ہوئے 312 کلو ناقص، غیر معیاری گوشت تلف کر دیا ۔معمولی نقائص پر 1784 گوشت کی دوکانوں کو مزید بہتر ی کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 2294 میٹ شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ایک شاپ کی پروڈکشن بندجبکہ327 کو جرمانے عائد کرتے ہوئے 312 کلو ناقص، غیر معیاری گوشت تلف کر دیا ۔معمولی نقائص پر 1784 گوشت کی دوکانوں کو مزید بہتر ی کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔لاہور ڈویژن میں 551، فیصل آباد میں 345، گوجرانولہ میں 267، ساہیوال 201، راولپنڈی 137، سرگودھا 244، بہاولپور 168، ڈی جی خان 188 اور ملتان ڈویژن میں 193 کی شاپس کی چیکنگ کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ زائد المیعاد گوشت کی موجودگی پر میٹ شاپ کو اصلاح تک بند کیا گیا۔صفائی کے ناقص انتظامات پر 327 ملک شاپس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔راجہ جہانگیر انور کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ چیکنگ شیڈول کے علاوہ میٹ شاپس،مذبح خانوں کی سرپرائز چیکنگ مسلسل جاری رہتی ہے۔ناقص غیر معیاری گوشت کا استعمال ہیپاٹائٹس جیسی موذی امراض کا سبب بنتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کو ناقص خوراک کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔زائد المیعاد یا غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے کا کاروبار بند کر دیا جا ئے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button