
حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کو غربت، مہنگائی اور افلاس سے نجات دلاسکتی ہے۔
پیپلزپارٹی نے حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے صحت اور پانی کے منصوبے شروع کیے۔
پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کی محنت اور کام کی وجہ سے آج پہلی بار حیدرآباد میں پیلزپارٹی کا میئر ہے اور انشاءاللہ سو فیصد نشستیں پیپلزپارٹی جیتے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف کی وجہ سے پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا تھا۔