جرم و سزاسٹی

جعل ساز مافیا کا مردہ گوشت سپلائی کرنے کا نیا حربہ ناکام۔۔۔

میٹ سیفٹی ٹیموں نے راوی ٹول پلازہ پر مسافر وین میں مردہ گوشت لے جانے والا سپلائر پکڑ لیا،500 کلو مضر صحت گوشت برآمد

چیکنگ کے دوران 500 کلو مردہ جانور کا بدبودار گوشت موجود پایا گیا۔مردہ گوشت کپڑے میں لپیٹ کر سییٹ کے نیچے چھپا کر لے جایا جا رہا تھا۔غیر معیاری گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لاہور(خبرنگار)جعل ساز مافیا کا مردہ گوشت سپلائی کرنے کا نیا حربہ ناکام۔۔۔ میٹ سیفٹی ٹیموں نے راوی ٹول پلازہ پر مسافر وین میں مردہ گوشت لے جانے والا سپلائر پکڑ لیا،500 کلو مضر صحت گوشت برآمدکر کے تلف کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راوی ٹول پلازہ پر مسافر وین میں مردہ گوشت لے جانے والا سپلائر پکڑ لیا۔سپلائر مردہ گوشت کپڑے میں لپیٹ کے سیٹ کے نیچے رکھ کے لے جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ چیکنگ کے دوران 500 کلو مردہ جانور کا بدبودار گوشت موجود پایا گیا۔راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا لاہور کے داخلی راستوں پر خوراک لانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے جعل سازی مافیانت نئے حربے اپنا تا ہے۔سپلائر نے مضر صحت گوشت مسافر وین میں چھپا کر سپلائی کرنے کی کوشش کی جس کو فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نا صرف ناکام کیا بلکہ پکڑے گوشت کو تلف بھی کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ناقص بدبودار گوشت تیاری کے بعد فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔مزید برآں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بیمار یا باسی گوشت کا کھانوں میں استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ راجہ جہانگیر انور نے واضح کیا کہ غیر معیاری گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے والے فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button