انٹر ٹینمنٹسٹی

فن کی ترویج و ترقی کے لئے نئے کارنر ”الحمراء میلوڈیز“ کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور(خبر نگار)لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے نوجوان آرٹسٹوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے لئے بھر پور موقع فراہم کرنے کے لئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔فن کی ترویج و ترقی کے لئے نئے کارنر ”الحمراء میلوڈیز“ کا افتتاح کر دیا گیا۔الحمراء میلوڈیز کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عامر میرنے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نواز ملک،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری،ڈی جی پی آرروبینہ افضل بھی موجود تھیں۔الحمراء کے اس اقدام پر نوجوان آرٹسٹوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔الحمراء میلوڈیز میں فنکاروں نے نئے جو ش و خروش سے پرفارم کیا۔علاوہ ازیں الحمراء برنی گارڈن کو بھی تزئین وآرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا،جس سے الحمراء آرٹس کونسل کی خوبصورتی دوبالا ہوگئی۔مزید براں سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نواز ملک کے لئے الوداعی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔تقریب میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی اور علی نواز ملک کی خدمات کو سراہا اور علی نواز ملک کی آئندہ سروس کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button