پاکستانی پروڈیوسر انڈین ویب ڈراموں سے خوفزدہ ہیں، صنم سعید
لاہور(شو بز ڈیسک،قوت)پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراما پروڈیوسر انڈیا کے اسٹریمز پلیٹ فارموں سے خوفزدہ ہیں۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈین او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کی بیہودگی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہم ان کے مواد سے خوف کھاتے ہیں۔پاکستان میں انڈین او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کی پابندی پر صنم سعید کا کہنا تھا کہ پروڈیوسروں کو خوف ہے کہ اگر ہمارے تمام اداکار منفرد کام کیلئے دیگر پروڈکشن ہاؤسز میں کام کریں گے تو پھر ہمارے ڈراموں میں کوئی کام نہیں کرے گا۔صنم سعید نے انڈین اپلیکیشن پر پابندی کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے لوگوں کو ان پلیٹ فارموں کی لت لگ گئی تو پھر ہمارے ہاں ڈراما انڈسٹری چلانے والوں کو بہت نقصان ہوگا۔اداکارہ کا کہنا تھا اگر انڈیا ہمارے ڈراموں کو اپنے ملک میں چلانے کی اجازت نہیں دیتا تو ہمیں ابھی ان کے ڈرامے اپنے ملک میں چلا کر ان کی معیشت کو نہیں بڑھانا چاہئے۔صنم سعید اپنے اگلے پروجیکٹ میں سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ ویب سیریز ’برزخ‘ میں نظر آئیں گی جو ایک انڈین او ٹی ٹی پلیٹ پر ریلیز کی جائے گی۔