
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر افسران نے سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی پانے والے 50 افسران کو رینک لگائے، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 312 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا، آئی جی پنجاب
لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وارڈنز سے سینئر وارڈنز کے عہدے پر ترقی پانے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب سجائی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک پولیس کا یونیفارم زیب تن کرکے شرکت کی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر افسران نے سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی پانے والے 50 افسران کو رینک لگائے، تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 312 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا جن میں لاہور کے 100، راولپنڈی 81، فیصل آباد 68، ملتان 41 اور گوجرانوالہ میں 22 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ٹریفک پولیس میں 17 برس بعد پروموشن کا سلسلہ شروع کیا گیا، رواں برس 01 ہزار سے زائد وارڈنز کو پروموٹ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ٹریفک پولیس میں ڈی ایس پی رینک پر ترقی کیلئے 80 سے زائد سیٹ موجود ہیں جس پر میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق افسران کو ترقی دی جائے گی۔
آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈنز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک وارڈنز پر دوران ڈیوٹی تشدد کے واقعات، ہیلتھ ایشوز توجہ طلب ہیں، ازالے کیلئے اقدامات جاری ہیں،
آئی جی پنجاب نے کہاکہ ٹریفک وارڈنز کے طویل اوقات کار کو متعین کرنے اورمربوط پروموشن سٹرکچر کیلئے کوشاں ہیں۔ آئی جی پنجاب نے اگلے ایک ماہ میں ٹریفک پولیس کے دفاتر اور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا عندیہ بھی دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ٹریفک وارڈنز محکمانہ پروموشنز کا صلہ پہلے سے زیادہ اچھی پرفارمنس کی صورت شہریوں کو دیں اوردوران ڈیوٹی خوش اخلاقی، مثبت رویے اور خلوص نیت سے شہریوں کو خدمات فراہم کی جائیں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -1 ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -2 ذیشان اصغر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔








References:
Telly talk india https://a-taxi.com.ua/user/expertclam84/
References:
Online slots usa https://bet4slot-casino-no-deposit-bonus.online-spielhallen.de/
References:
Online casino New Jersey Scorpion Casino App