
وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پبلک میٹنگز اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔
تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں پارٹی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی، اس کے برعکس دیگر تمام جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے کھلی آزادی فراہم کی جا رہی ہے۔