
آصفہ بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پارٹی کارکنان نے ملاقات کی۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 10 نکاتی ایجنڈا پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے ۔
پاکستان کے عوام نے شہر شہر ہونے والے جلسوں میں مثالی شرکت کرکے پیغام دے دیا ہے کہ وہ ملک میں سیاسی استحکام کے خواہش مند ہیں، پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاس کو دفن کرنے کے مترادف ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہمشیرہ نے کہا کہ 8 فروری پاکستان پیپلزپارٹی کی جیت کا دن ہوگا آصفہ بھٹو نے پارٹی کارکنان کواین اے 127 میں انتخابی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔