
پشاور حیات آباد میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واحد جماعت ہے جو غریبوں، پسماندہ طبقے کی جماعت ہے، ہم ایسے مفت اور معیاری ہسپتال قائم کریں گے وہاں ہر مرض کا مفت علاج ہوگا۔
چاہتا ہوں کہ کوئی بھوکا نہ رہے اس کے لیے یوسی کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کیا جائے گا، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی وجہ سے انہیں الیکشن لڑنا پڑرہا ہے ہم ملک کے کونے کونے میں الیکشن مہم چلارہے ہیں۔
میں نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست نہیں کروں گا، سیاسی مخالفوں بیٹیوں اور بہنوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں نہیں ڈالوں گا، سیاسی مخالفین سن لیں آج جو کچھ آپ کررہے ہیں وہی کل آپ کے ساتھ ہوگا۔