
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جہاں اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کا حق جرح ختم کر دیا ۔
پراسیکیوشن کی جانب سے نیب کے وکیل امجد پرویز نے تبدیلی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کو التوا میں ڈالنے کیلئے بار بار وکیل تبدیل کیے جارہے ہیں، وکلاء صفائی مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔
آج کی سماعت میں وکلا صفائی نے پانچ گواہوں پر جرح کی، پراسیکیوشن نے توشہ خانہ کیس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کروا دیئے ۔