پاکستانتازہ ترینسیاست

بزرگ سیاست دانوں نے اپنی انا کی وجہ سے پاکستان کو نقصان پہنچایا، بلاول بھٹو

لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں پورے ملک کا دورہ اور مہم چلانے کے بعد اپنے گھر واپس آیا ہوں، عوام نے جو وفاداری میرے اور میرے خاندان اور میری جماعت کے ساتھ دکھائی ہے اس سے دنیا کی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام جب وزیراعظم بناتے ہیں تو پورے ملک کی ترقی ہوتی ہے، ملک ایٹمی پاور بن جاتا ہے اور پوری امت مسلمہ کی قیادت کرتا ہے۔

بڑے عرصے سے ملک میں لاڑکانہ سے وزیراعظم نہیں بنا، اب لاڑکانہ اور لاڑکانہ کے عوام کی باری ہے، انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں دیکھیں وہ ماضی کا حصہ بن گئی ہیں اور اپنی آخری اننگز کھیل رہی ہیں۔

پرانے سیاست دان جو آج تک سیاست میں ہیں وہ نفرت اور تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں جانتے، یہ اس ملک کو اپنی نفرت کی سیاست کی وجہ سے خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم اس کرسی پر بیٹھنا چاہتا ہے، ان کی ضد کی وجہ سے پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، ان کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے ہمیں معاشی بحران میں دھکیلا گیا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تاریخی سطح پر آگئی ہے لیکن ان کو فکر نہیں ہے، فکر ہے تو کرسی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles