
ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب آپ کو مبارکباد کہتے ہیں، ان انتخابات میں ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کے ابھری ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ آج ہمیں جو مینڈیٹ ملا ہے ضروری ہے کہ دوسری پارٹیاں آئیں اور مل کر ایک حکومت قائم کریں اور پاکستان کو اس بھنور سے نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کیلیے شہبازشریف پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی اور اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کریں گے۔
ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس ملک کو بھنور سے نکالنے کی تدبیر کریں، ہم نے پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالا ہے اور آج بھی نکالنے کا اہتمام کررکرہے ہیں۔