پاکستانتازہ ترینسیاست

شانگلہ: پُرتشدد مظاہرہ، پی ٹی آئی کے چار کارکنان جاں بحق

حلقہ این اے 11 کے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنان نے سوات کے علاقے شانگلہ الپوری میں احتجاج کیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار امیر مقام 59 ہزار 863 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سید فرین 54 ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

مظاہرین کو پولیس نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، اس دوران پُرتشدد مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو نذر آتش بھی کردیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے چار کارکنوں کو پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button