
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب میں مریم نواز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو امید ہے کہ نمبر گیم کی برتری حاصل کر کے وہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنوانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
چوہدری شجاعت حسین کے گھر ہونے والے اجلاس کے بعد سیاسی قائدین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔