
سرفراز بگٹی اور حاجی شاہ گورگیج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ہماری پارٹی کا ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے بیانیے سے بلوچستان کے عوام متاثر ہو رہے ہیں، بی این پی سمیت چار اتحادی پارٹیز سراپا احتجاج ہیں
پی پی پی کو بھاری مینڈیٹ دیا گیا اور بلاول بھٹو نے الیکشن کو کھلے دل سے تسلیم کیا، سب سے زیادہ ایم پی ایز کی تعداد ہمارے ساتھ ہے۔
بھٹو کے نظریے پر بلاول بھٹو نے کامیاب مہم چلائی اور کامیاب مہم کی صورت میں لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے، بلوچستان کے حالات کو سامنے رکھ کر ایسے اقدامات کریں گے ۔