پاکستانتازہ ترینسیاست

بلاول کے پاور شیئرنگ فارمولا بیان پر اسحاق ڈار کا ردعمل

بلاول بھٹو زرداری نے ٹھٹھہ میں منعقد عوامی جلسہ میں کہا تھا کہ ن لیگ نے شراکت اقتدار کیلئے تین اور دو سال کا فارمولہ دیا جسے مسترد کرتا ہوں۔

بلاول کے بیان کے بعد کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں پارٹی کے اکابرین سے درخواست ہے کہ بات چیت کے لئے کمیٹیوں کے درمیان وضع کردہ ضابطے کی پاسداری کریں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان ابھی تک حتمی نکات طے نہیں پائے اور مختلف تجاویز پر گزشتہ روز تک مشاورت جاری رہی۔

‏مشاورت مکمل ہونے پر دونوں جماعتوں کا باضابطہ مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button