
مسئلہ قادیانیت پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وکلاء سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے حوالے سے مشاورت کی. اس معاملے میں نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں قادیانی مسئلہ پر دیے گئے فیصلہ پر نظرثانی کریں۔
انہوں ںے کہا کہ قادیانیت کے پیروکار آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے، انھیں اقلیتوں کو ملنے والے تمام حقوق اسی صورت میں حاصل ہوں گے جب وہ آئین کو تسلیم کریں گے۔