پاکستانتازہ ترینسیاست

قومی اسمبلی: صدر نے نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دستخط کردیے، افتتاحی اجلاس آج ہوگا

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں رات گئے اہم پیش رفت ہوئی جب عین آخری لمحات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم کی طرف سے بھیجی گئی دوسری ایڈوائس پر دستخط کردیے نومنتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج طلب کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 16ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس صبح دس بجے شروع ہوگا، جہاں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے۔

سابق وزرائے اعظم نواز شریف ، شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری، علیم خان اور راجہ پرویز اشرف کو حکومتی بنچز کی فرنٹ لائن پر نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں۔

اپوزیشن  کے عمر ایوب، سابق اسپیکر اسد قیصر ،صاحبزادہ حامد رضا، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی اگلی نشستوں پر بیٹھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button