پاکستانسٹیکاروبار

ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات فوری دور کیے جائیں۔ کاشف انور

مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپے اس شعبے کی ساکھ کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے صدر کاشف نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پنجاب میں ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات کو فوری طور پر دور کرے کیونکہ مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپے اس شعبے کی ساکھ کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں جس سے ملکی برآمدات پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے۔ عالمی منڈی میں پہلے ہی مدمقابل ممالک غلبہ پارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب میں ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے وفد نے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات میں کیا۔وفد نے لاہور چیمبر کے صدر کو بتایا کہ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران پنجاب میں ہیلتھ اور اوور دی کاو¿نٹر (OTC مصنوعات) کے مینوفیکچرنگ یونٹس پر اچانک چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ شعبہ معیارات اور قواعد و ضوابط کی اہمیت کو سمجھتا ہے لیکن چھاپے مارنے کے طریقہ کار کی وجہ سے یہ سیکٹر اور اس سے وابستہ ورکرز پریشان ہیں۔کسی کوتاہی کی صورت میں براہ راست چھاپے مارنے کی بجائے پہلے وارننگ دی جائے اور معاملے کی تشہیر کرکے ساکھ متاثر نہ کی جائے وگرنہ برآمدی شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اچانک چھاپوں اور ان کی تشہیر سے مینوفیکچرنگ یونٹس کی ساکھ متاثر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیکٹر معائنہ کرنے کی مخالفت نہیں کرتا تاہم اچانک چھاپوں کے طریقہ کار پر تحفظات رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کمی کی صورت میں مینوفیکچرنگ یونٹس کو وارننگ دی جائے تو وہ اسے دور کرلیں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ حکام کو مینوفیکچرنگ یونٹس کے ساتھ نرم رویہ اپنانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو پنجاب میں ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپوں کے اثرات کا اندازہ ہونا چاہیے کیونکھ ساکھ بنانے میں عرصہ لگتا ہے جبکہ یہ قلیل وقت میں تباہ ہوجاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button