پاکستانتازہ ترینسیاست

مفاہمت یا مزاحمت، نواز شریف جو بیانیہ دیں گے وہی پارٹی کا بیانیہ ہوگا، رانا ثنااللہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کے اجلاس کے بعد رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت پارٹی کی صدارت اور عوامی عہدے سے ہٹایا گیا، نواز شریف سے درخواست ہے کہ وہ دوبارہ پارٹی کا منصب سنبھالیں اور بیانیہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو بیانیہ دیں گے وہی پارٹی کا بیانیہ ہوگا، وہ چاہے مفاہمت کا ہو یا مزاحمت کا۔

ہم وہی لیڈر شپ فراہم کریں گے جس کی عوام توقع کرتے ہیں، نواز شریف کی صدارت میں ہم اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں پر قابو پائیں گے اور امید ہے کہ اس کے بعد ن لیگ مقبولیت حاصل کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے شہباز اور مریم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، شہباز شریف کی ذمہ داریوں کی وجہ سے پنجاب کی قیادت نے نواز شریف کو صدر بنانے کی تجویز دی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ شہباز شریف نے کوئی فیصلہ نواز شریف سے مشاورت کے بغیر نہیں کیا۔

 

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button