انٹر نیشنلتازہ ترین

ترک صدر کا غزہ کے معاملے پر کارروائی کا مطالبہ

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے اپنی جماعت اے کے پی کے اراکین اسمبلی سے بات کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے پیش نظر متحد ہو کر کارروائی کریں۔

میں عالم اسلام سے کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ متفقہ فیصلے کے لیے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ اسرائیل صرف غزہ کے لیے خطرہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ اپنے عملے کی حفاظت بھی نہیں کرسکتی ہے، آپ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کس بات کا انتظار کر رہے ہیں۔

4 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button