
گارمنٹ سٹی کا منصوبہ پنجاب کی معیشت بدل سکتا ہے، صنعت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔ چیئر مین اپٹما
لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اپٹما ہاؤس کا دورہ کیا۔ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ صنعتکاروں سے ملاقات کی جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔ چیئرمین اپٹما نارتھ زون کامران ارشد،سینئر وائس چیئرمین اسدشفیع اور دیگر نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے برآمدی اہداف اور مسائل پر روشنی ڈالی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت کا اہم شعبہ ہے اس کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔لاکھوں لوگوں کا روزگار اس اہم سیکٹر سے وابستہ ہے۔ٹیکسٹائل سیکٹر میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔یہ سیکٹر سماجی و معاشی لحاظ سے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔پنجاب حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کے لئے 2 ہزار ایکڑ رقبے پر گارمنٹ سٹی بنارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کا کہ پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاریوں کو بہترین مراعات دی جارہی ہیں۔انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے۔پنجاب میں سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ کے کارخانے لگانے کیلئے کوشاں ہیں۔اس حوالے سے 15سے زائد غیر ملکی سولر کمپنیوں سے سود مند ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
چیئرمین اپٹما نارتھ زون کامران ارشد نے کہا کہ گارمنٹ سٹی کا منصوبہ پنجاب کی معیشت بدل سکتا ہے۔اپٹما کا اس سال برآمدی ہدف 18ارب ڈالر ہے جس میں سے 14ارب ڈالر کی برآمدات کرچکے
ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری نازک موڑ پر ہے، صنعت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن،ڈی جی انڈسٹریز اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ صنعتکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔








Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good. https://accounts.binance.com/register?ref=P9L9FQKY
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me? https://www.binance.com/register?ref=IHJUI7TF
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.