پاکستانسٹیسیاستکھیل

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں سمر سپورٹس کیمپس کے حوالے سے اہم اجلاس

صوبے کے تمام سمر کیمپس کی موبائل ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی،سمر سپورٹس کیمپس کا انعقاد پنجاب کے تمام ڈویژن میں کیا جارہا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سپورٹس افسران کو سمر سپورٹس کیمپس کے انعقاد کے لیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت جمعرات کے روز کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب سمر سپورٹس کیمپس کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، اجلاس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے تمام کوچز، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر چاندپروین اور ظہور احمد نے شرکت کی ہے، ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم نے اجلاس میں بریفنگ دی ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپس کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ10جون سے بڑھا کر 15جون کردی گئی ہے،تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ کھلاڑی رجسٹریشن کروا کر سمر سپورٹس کیمپس میں حصہ لے سکیں، والدین کو کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سمر سپورٹس کیمپس میں شرکت کے لیے جلداز جلد آن لائن رجسٹر یشن کروائیں، پنجاب کے تمام ڈویژنز میں سمر سپورٹس کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام سمر سپورٹس کیمپس کی موبائل ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، سمر سپورٹس کیمپس سے سپورٹس کلچر کو فروغ ملے گا سمر سپورٹس کیمپ صوبے کے دور دراز اور دور افتادہ علاقوں میں کھیلوں کے کلچر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے افسران کو سمر سپورٹس کیمپس کے انعقاد کے لیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button