سٹیکھیل

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ چمپئن شپ سیالکوٹ نے جیت لی

ملک ذوالفقار نے کھلاڑیوں انعامات تقسیم کیے،ٹرافی ،کٹ بیگ اور سپورٹس شوز بطور انعام دیئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ چمپئن شپ سیالکوٹ ریجن نے جیت لی۔سیالکوٹ ریجن کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام 6 میچوں میں فتح حاصل کی۔مہمان خصوصی پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن اورسپورٹس مینوفیکچرنگ کمپنی ایم بی سپورٹس کے چیف ایگزیکٹیوملک ذوالفقار نے فاتح ٹیم کے کپتان کو وننگ ٹرافی دی اور بہترین بیٹسمین ، باﺅلر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو کٹ بیگ اور سپورٹس شوز بطور انعام دیئے۔ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی طرف سے کیش پرائز ، ٹرافی سمیت دیگر انعامات دیئے گئے۔مین آف دی میچ غلام مصطفی ،پلیئر آف دی ٹورنامنٹ محمد حسنین مین،بہترین باﺅلر حسن سجاد اور محمد سبحان جبکہ بہترین اسپن باﺅلر شاہد علی قرار پائے۔سابق ممبر گورننگ بورڈ پی سی بی ملک ذوالفقار اور صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید سمیت عدنان شیرازی، رفیع سونی،سہیل بٹ،علی شاہ،زین شاہ،ملک بدر،شاہد جٹ،طیب عامرنے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کواختیارات دیئے جائیں۔

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button