پاکستانسٹیسیاستکاروبار

معیشت کی بحالی کیلئے حکومت تاجروںکو سہولیات فراہم کرے

تاجر برادری کو سہولیات فراہم کئے بغیر ملک و قوم کی خوشحالی ممکن نہیں ۔

پاکستان بزنس فورم کی تاجربرداری مسائل کے حل کیلئے انتھک کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ پاکستان بزنس فورم لاہور میں رجسٹریشن کے ذریعے نئے لوگ بالخصوص نوجوانوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے ۔ پاکستان بزنس فورم لاہور کی ممبر شپ مہم کی افتتاحی تقریب سے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری کا خطاب
لاہور ( خبر نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے حکومت تاجروںکو سہولیات فراہم کرے ۔صنعت و تجارت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے لہذا معیشت کی بحالی کے لئے حکومت تاجروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ وہ کاروبار کو فروغ دینے میں آسانی محسوس کریں اورمعیشت کی بہتری کیلئے مزید فعال کردار ادا کریں۔تاجر برادری کو سہولیات فراہم کئے بغیر ملک و قوم کی خوشحالی ممکن نہیں ۔پاکستان بزنس فورم کی تاجربرداری مسائل کے حل کیلئے انتھک کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ پاکستان بزنس فورم لاہور میں رجسٹریشن کے ذریعے نئے لوگ بالخصوص نوجوانوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے اورہر شعبے کا ایک گروپ بناکر اس شعبہ میں بہتری کے لئے کام کرکےپاکستان کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بزنس فورم لاہور کی ممبر شپ مہم کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر لاہور نے باقاعدہ طور پر ممبر شپ مہم کا آغاز کیااور صدر پاکستان بزنس فورم لاہور اعجاز تنویر نے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کو پاکستان بزنس فورم کے کام کرنے کے طریقہ کار اورکارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی اور بزنس فورم کے مختلف پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل بزنس فورم لاہور ملک حافظ محمود ، نائب صدر عبد الودود علوی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button