پاکستانتعلیمسٹی

ہائی کمشنر کی سربراہی میں کینیا کے وفد کا ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتوکی کا دورہ، ویٹرنری سائنس

لائیو سٹاک اور اینیمل نیوٹریشن کے شعبوں میں تعلیمی و تحقیقی اشتراک بارے تبادلہ خیال

لاہور(خبر نگار) قائم مقام ہائی کمشنر کینیاسو ئتا خوا تنجی سمیت فارن ریلیشنز آفیسر مسٹر راسم جے مسعود، کمر شل مینیجر کینیا کونسلٹ لا ہور ر ئیس عالم پر مشتمل تین رکنی کینیئن وفد نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے راوی کیمپس پتو کی کا دورہ کیا اور وہاں سینئر فیکلٹی ممبران سے ملا قات کی۔ دریں اثنا ء اجلاس کا انعقاد بھی ہوا جس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف اینیمل پرو ڈکشن اینڈ ٹیکنا لوجی پروفیسر ڈاکٹر صا ئمہ نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا،پرنسپل آفیسر را وی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید کے علا وہ فیکلٹی ممبران نے شر کت کی۔اجلاس میں ہا ئی کمشنر نے کینیئن تعلیمی اداروں اور ریسرچ آ رگنا ئزیشنز کا ویٹر نری یونیورسٹی کے ساتھ شعبہ ویٹر نری سائنس، لا ئیو سٹاک اور اینیمل نیوٹریشن میں تعلیمی و تحقیقی دو طر فہ تعاون قائم کرنے سے متعلقہ اُ مور پرتبا دلہ خیال کیا۔
بعد ازیں کینیا وفد نے راوی کیمپس پتو کی کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس جن میں سینٹر ل لیبا رٹر ی کمپلیکس، سمارٹ کلا س روم،لا ئیو سٹاک فارم اور کلینکس کا دورہ کیا نیزہا ئی کمشنر کینیا نے دورہ کے دورا ن راوی کیمپس پتو کی میں ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غرض سے پروفیسر ڈاکٹر اکرم ایجوکیشنل کمپلیکس کے سا منے پودا بھی لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button